حیدرآباد۔23۔اپریل(اعتماد نیوز)وزیر اعظم منموہن سنگھ 26اپریل کو نلگنڈہ کے
بھونگیر میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ چنانچہ اس موقع پر وزیر اعظم کا
دورہ کانگریس امیدواروں کی
کامیابی کے لئے اہم دورہ ثابت ہوگا۔بھون گیر کے
پارلیمانی حلقہ کے امیدوار راج گوپال ریڈی کے مطابق اس جلسہ میں تین لاکھ
عوام شرکت کرینگے اور وزیر اعظم کی تقریر سے استفادہ کرینگے۔